کہوٹہ(نامہ نگار)کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے02ماہ قبل عدالت سے فرار ہونے والا ملزم یاسر عباسی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم 02شہریوں کے ناک کاٹنے اور تشدد کرنے کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔ جو کہوٹہ میں عدالت پیشی پر آیا تو فرار ہو گیا تھا ۔ ملزم عدالت سے فراری کے بعد روپوش تھا۔ خصوصی ٹیموں نے انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اسلحہ کی نوک پر حبس بے جا میں
کہوٹہ پولیس کی کاروائی،دوماہ قبل عدالت سے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار
Jun 15, 2022