ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاکے نواحی علا قہ موضع کامرہ میںپنجاب کے ثقافتی کلچرکوزندہ رکھنے کیلئے کبڈی کے مقابلے منعقدکرائے گئے،جس کی سرپر ستی حاجی ابراردلدارخان نے کی،کبڈی کے مقا بلوںمیںشاہین کلب گڑھی افغاناں ،پڑیا ں کلب ہریپور،بٹ گروپ موضع بھلیسراورموضع سکھوکے ملک ذوالفقارعرف کمانڈوگروپ کے کھلاڑیوںنے حصہ لیا،ججزکے فیصلہ کے مطابق شاہین کلب سینئرگڑھی افغاناںکے کپتان سعدی خان گروپ کواول نمبر،رنراپ ٹیم حافظ عمادپنیاںگروپ ہریپور کلب،جبکہ دوسرانمبر، سکھو کلب جونیئرملک ذوالفقا رکپتان عرف کمانڈو،تیسرانمبرشہزادبٹ موضع بھلیسرتحصیل حسن ابدال شہزادبٹ کلب کے کھلا ڑیو ںکے نام ہوا،علاقہ بھرسے کبڈی کے مقا بلو ںکے شا ئقین نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی،تقسیم انعامات کی تقریب پیرسیدعباس شاہ اور مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق کی نگرانی میںمنعقدکی گئی،اوراول ،دوم،سوئم آنے والے کھلاڑیوںمیںحوصلہ افزائی کیلئے ٹرافیا ںا ور کیش پرائز،تقسیم کیئے گئے،اس موقع پرمہمان خصو صی حاجی عمرفاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ تحصیل ٹیکسلااورجڑواںعلاقہ تحصیل حسن ابدال کے متصل دیہاتوںمیںپنجاب رنگ کواوراسکی ثقا فت کوزندہ رکھنے کیلئے حاجی ابراردلدارخان کی کاوش اورمحنت کوجس قدربھی خراج تحسین پیش کیاجائے،وہ کم ہے،انہوںنے کہاکہ پنجاب کے وزیراعلی میا ں حمزہ شہباز،پنجاب کی ثقافت کواس کی اصل روح کے مطابق زندہ رکھنے کی کوششیںکرنے والی شخصیا ت کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،اورماضی میںبھی میا ں شہبازشریف نے بطوروزیراعلی پنجاب جواس شعبہ میںخدمات انجام دینے والوںکی سرپرستی کر تے رہے،اس کی بھی کوئی نظیرنہیںملتی،حاجی عمرفار و ق نے حاجی ابراردلدار،پیرعباس شاہ،اورانکے دیگر تما م معاونین کوخراج تحسین پیش کیا،اورنئی نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوںمیںحصہ لینے کی رغبت دلا نے میںان کی محنت کوسلام پیش کیا۔