قصور جیل کے سابق سربراہ، دیگر اہلکار سرکاری زمین کی مٹی کی چوری میں ملوث

Jun 15, 2022 | 15:24

ویب ڈیسک

پنجاب کے ضلع قصور کے جیل حکام نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے عِوض سرکاری اراضی سے اعلیٰ معیار کی مٹی مقامی مافیا کو فروخت کردی۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ابتدائی انکوائری میں ان الزامات کی تصدیق ہوئی کہ قصور جیل کے عہدیداروں نے جیل کی سرکاری اراضی میں بڑے پیمانے پر کھدائی کے بعد مٹی کے ہزار سے زائد ٹرک فروخت کیے ہیں۔

اس پیشرفت سے متعلق ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ انکوائری رپورٹ میں حال ہی میں تبادلہ ہو کر آنے والے جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر اہلکاروں کو مٹی فروخت کرنے کا قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

مزیدخبریں