تفصیلات کے مطابق رشکئی میں خصوصی اقتصادی زون کے دورے کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ خصوصی اقتصادی زونز کو بروقت مکمل کیا جائے ، آنے والا دور پاکستان کے لئے خوشحالی لے کر آئے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ ا ن کا بطور وزیراعظم کسی بھی خصوصی اقتصادی زون کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت آبادی کے لحاظ سے چھوٹے صوبوں میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان زونز کےقیام سے صنعتی سرمایہ کاری، روزگار کی فراہمی ، پیداوار کی ترقی اور محاصل میں اضافہ ممکن ہو گا۔
خصوصی اقتصادی زونز کوسرمایہ کاری کے حوالے سے رول ماڈل بنایاجائے گا : وزیراعظم
Jun 15, 2022 | 16:43