اسلام آباد: جاپان کی انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا) اور سوئس کنفیڈریشن کے ساتھ پاکستان کے جی 20 ڈیبٹ سروس معطلی اقدام کے تحت قرضوں کی معطلی کے معاہدے طے پاگئے ہیں۔معاہدے کے تحت قرض کی ادائیگی میں تاخیر مئی 2020 سے دسمبر 2021 تک کی مدت پر محیط ہے۔یہ رقم تین ارب 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالرزہے، پاکستان پہلے ہی جی 20 (ڈی ایس ایس آئی) فریم ورک کے تحت اپنے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے 21 اور دو طرفہ قرض دہندگان کے ساتھ ری شیڈولنگ کے 91 معاہدوں پر دستخط کر چکا ہےجس کی رقم تقریباً دو ارب پچانوے کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالرزہے۔اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں قرضوں کی معطلی کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ جس کے تحت قرض کی کل رقم جو( ڈی ایس ایس آئی) فریم ورک کے تحت معطل اور دوبارہ ترتیب دی گئی ہے۔ معاہدوں پر دستخط سے مجموعی رقم تین ارب پندرہ کروڑ امریکی ڈالر کے قرضوں کی چھوٹ پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔جبکہ جی20 (ڈی ایس ایس آئی) کے تحت دستخط کیے جانے والے باقی معاہدوں کے لیے بات چیت جاری ہے۔
جائیکا اور سوئس کنفڈریشن نے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر قرضوں میں چھوٹ دے دی؟
Jun 15, 2022 | 22:09