نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پاکستان میں تشکیل دیدی :احسان مزاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری نے کہاہے کہ پاکستان میں واڈا قوانین پر من وعن عملدرآمد کو  یقینی بنایا جا رہا ہے، کھلاڑیوں میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کی روک تھام اورشعور کو اجاگر کرنے سمیت نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پاکستان میں تشکیل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کے زیر اہتمام کھیلوں میں اینٹی ڈوپنگ کے حوالے سے منعقدہ 18ویں ایشیا اوشیانا انٹر منسٹریل اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

ای پیپر دی نیشن