بھارتی ریاست منی پور میں ہندوعیسائی جھڑپیں، مزید 13افراد ہلاک

Jun 15, 2023

امپھال(این این آئی ) بھارتی ریاست منی پورمیں ہندوعیسائی جھڑپیں جاری ہیں۔ بھارتی فوج کی موجودگی میں ایک بارپھر گھروں پر حملہ کردیا گیا۔ مزید 13افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے۔اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تین مئی سے جاری پرتشدد واقعات میں ایک سو پندرہ افراد مارے جاچکے ہیں۔ پچاس ہزار افراد بے گھر ہیں ،گاڑیوں اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔صورتحال بدستور کشیدہ اور غیر مستحکم ہے۔مودی سرکار نے پرتشدد جھڑپوں پرقابو پانے کیلئے فوج تعینات کر دی ہے۔میٹی ہندووں کے زیر اثرامپھال میں کوکی عیسائیوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ کوکی برادری کا کہنا ہے ریاستی پولیس کے ساتھ مل کر پرتشدد ہجوم نے ٹارگٹڈ حملے کیے۔ انٹرنیٹ معطل، دکانیں، اسکول اور دفاتر بند ہیں۔

مزیدخبریں