پٹنہ (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست بہار میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو ذبح کرنے کے بعد بیٹوں کو قتل کرنا چاہا لیکن وہ جان بچا کر گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ بعد ازاں اس نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں ایک گھر سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایک شخص کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جب کہ ایک خاتون اور 3 لڑکیوں کی گلا کٹی لاشیں دوسرے کمرے میں پڑی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت منا یادیو کے نام سے ہوئی ہے جو گھر کا سربراہ بھی تھا جب کہ خاتون کی شناخت منا یادیو کی بیوی پوجا کماری کے نام سے ہوئی۔