جدہ (امیر محمد خان سے) سعودی عرب، سوڈان اور خطے میں انسانی ہمدردی کے حوالے ڈونر کانفرنس کی صدارت کرے گا۔ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 19 جون کو سوڈان اور خطے کے لیے عطیات کے اعلان سے متعلق کانفرنس ہو گی۔ سعودی عرب، قطر، مصر، جرمنی، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے ساتھ کانفرنس کی مشترکہ صدارت کرے گا۔