اسلام آباد (اے پی پی)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے7کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بدھ کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک ہزار 877ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.37فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔