فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ضلع کچہری میں پیشی پر آئے ملزم کو قتل کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس زیر حراست ملزم صدام حسین کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے ضلع کچہری لے کر آئی تھی، پیشی کے بعد پولیس ملزم کو لے کر عدالت سے باہر نکل رہی تھی کہ اسی دوران مسلح ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے صدام حسین کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر کانسٹیبل احمد علی شدید زخمی کر گیا۔موقع پر موجود وکلاء اور پولیس اہلکاروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔