ڈسکہ‘ قصور‘ حافظ آباد میں خاتون سمیت 2 افراد کے ساتھ زیادتی

ڈسکہ‘ قصور‘ حافظ آباد (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی+ نمائندگان نوائے وقت) خاتون سمیت 2 افراد کے ساتھ زیادتی جکر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں محلہ اسلام پورہ کے ناصر کا سترہ سالہ بیٹا سنوکر کھیلنے گیا تو اس کو اوباش ملزمان اسد عباس‘ فلک شیراور حماد رضا اپنے ساتھ مندرانوالہ میں لے گئے اور وہاں پر انہوںنے باری باری نوجوان کے ساتھ زبردستی بدفعلی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ قصور میں انساں بی بی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا شوہر کھیتوں میں کام پر مصروف تھا میں اگھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم محمد آصف اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ میرے گھر میں زبردستی آیا اور میرے ساتھ زیادتی کی۔ حافظ آباد میں وسیم حیدر ولد گلزار حسین کا چودہ سالہ بھتیجا مرتجز مہدی اپنے ماموںکے گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں اوباش ملزم آصف علی ڈاہر اسے اسلحہ کے زور پر  قریبی کماد کے کھیتوں میں لے گیا جہاں ملزم نے اسکے ساتھ زیادتی کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...