جماعت اسلامی بھیک مانگنے زمان پارک گئی، پی ٹی آئی سے گٹھ جوڑ خطرناک: پیپلز پارٹی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر وقار مہدی اور سینیٹر انور لال دین نے کہا ہے کہ  جماعت اسلامی والے 9مئی کے سانحے کے بعد زمان پارک سے بھیک مانگنے گئے تھے، کراچی میں پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہوئی لیکن جماعت اسلامی ہمارا مینڈیٹ تسلیم کرنے کو تیار نہیں، جماعت اسلامی نے9 مئی کے واقعات کی آج تک مذمت نہیں کی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ نہایت خطرناک ہے، کراچی کو ہم دہشتگردی اور انتہا پسندی کا اڈہ نہیں بننے دیں گے، پی ٹی آئی کے 30لوگوں نے میئر الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے، پیپلز پارٹی صاف شفاف انتخاب چاہتی ہے، شو آف ہینڈکے ذریعے ووٹنگ میں دھاندلی کی گنجائش نہیں، سیاست میں تشدد کی ابتداء جماعت اسلامی نے کی۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ جماعت اسلامی جب بھی کامیاب ہوئی ایم کیو ایم نے یا باقی پارٹیوں نے جب بائیکاٹ کیا اس کے بعد کامیاب ہوئی ۔ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکی اتحادی جماعتوں کے پاس 174ووٹ ہیں، جماعت اسلامی کے پاس 130 اور پی ٹی ائی کے پاس 63 ووٹ ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے 30لوگوں نے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ سینیٹر انور لال دین نے کہا کہ جماعت اسلامی والے پی پی کی قیادت اور ان کے فیصلوں سے خوفزدہ ہیں اس لئے یہ بھاگ رہے ہیں، ہمارا میئر مرتضٰی وہاب کامیابی حاصل کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...