فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں اوباش ملزمان نے دوستی نہ کرنے پر نوجوان کو قتل کر کے نعش پنکھے سے لٹکا دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بچیانہ کے علاقہ 564 گ ب کے رہائشی سجاد عرف چھاجا اور رمضان عرف رشید وغیرہ ملزمان اپنے ہی گاؤں کے رہائشی حمید اللہ کے جواں سال بیٹے رحمت اللہ سے دوستی کرنا چاہتے تھے۔ رحمت اللہ نے دوستی کرنے سے انکار کیا تو ملزمان نے مشتعل ہو کر رحمت اللہ کو رسی کے پھندے سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور قتل کی واردات کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کرتے ہوئے نعش کو پنکھے سے لٹکا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
فیصل آباد: دوستی نہ کرنے پر نوجوان قتل‘ نعش پنکھے سے لٹکا دی
Jun 15, 2023