لاہور (لیڈی رپورٹر+ نامہ نگار) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ غربت کی تخفیف کیلئے کوشاں ہیں۔ پنجاب میں ضلع اور ڈویژن کی بنیاد پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیادہ سے زیادہ دفاتر قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی پی پی وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی عہدیداران کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفاقی وزیر نے وفدکو یقین دہانی کرائی کہ یہ سہولت زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین اور خاندانوں تک پہنچائیں گے۔