صدر کا پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ‘ اظہار تعزیت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر نے وطن کیلئے خدمات اور قربانی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کی جانب سے ان کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے 9 جون کو میران شاہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے ورثا سے فون پر بات کی۔ صدر مملکت نے صوبیدار اصغر ، سپاہی نسیم شہید اورمحمد زمان شہید کے لواحقین سے گفتگو کی۔ صدر مملکت نے 31 مئی کو حیدر خیل میں شہید ہونے والے سپاہی ثاقب الرحمٰن کے ورثا سے بھی بات کی۔ صدر مملکت نے قوم کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا۔ شہداء کیلئے بلندی درجات کی بھی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...