غلام فاروق تعیناتی کیس، وفاقی وزیر ٹیکنالوجی، سیکرٹری کو توہین عدالت نوٹس

Jun 15, 2023

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت نے قائم مقام ڈی جی پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول غلام فاروق کی تعیناتی کے خلاف کیس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ اور سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا۔ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر جاری احکامات میں عدالت نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا 10 اپریل کا دوسرا آفس آرڈر بھی معطل کردیا اور ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے تک وفاقی وزیر اور سیکرٹری شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں۔ درخواست میں کہاگیا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نہیں بلکہ ڈی جی کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے،غلام فاروق 19 گریڈ کا ہے، میں سینئر ہوں اس پوسٹ میری تعیناتی ہونی چاہیے تھی۔ ڈاکٹر شہزاد افضل نے اپنے سے جونئیر افسر کی قائم مقام ڈی جی تعیناتی کے خلاف وکیل راجہ سیف الرحمن کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں