آذر بائیجان سے ایل جی خریدنے کی منظوری، ایچ ای سی کی نجکاری رواں ماہ ، ای سی سی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ای سی سی نے آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت فیصلہ کیا گیا کہ ایل این جی 3 ماہ کی ضرورت کیلئے خریدی جائے گی۔ ایوی ایشن سکواڈرن کی مختلف ضروریات کے لیے کابینہ ڈویژن کے حق میں TSG کے طور پر 404.769 ملین روپے کی منظوری دی اور ای سی سی نے اس پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ وزارت صنعت و پیداوار کےلئے 157.734 ملین اضافی فنڈز، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (HEC) کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی، نجکاری کمیشن کو مزید ہدایت کی کہ ایچ ای سی کی نجکاری کا عمل 30 جون 2023 تک مکمل کیا جائے۔ دریں اثناءوفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سول ایوی ایشن کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر نے شرکت کی۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے اجلاس کے صاحب صدر کو ایوی ایشن سیکٹر کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان میں ہوا بازی کے معیار کو بین الاقوامی طریقوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے دانشمندانہ طریقوں اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ پاکستان ایئر لائنز کی جانب سے مناسب اور برمحل اقدامات کیے جائیں تاکہ امریکا، برطانیہ دیگر ممالک اور یورپ کے لیے پروازیں جلد از جلد دوبارہ شروع کی جاسکیں۔

ای پیپر دی نیشن