ڈالر 4 روپے سستا‘ سونے کی قیمت 2500 روپے تولہ گر گئی

Jun 15, 2023


کراچی (کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 4روپے سستا ہو گیا جبکہ انٹر بینک میں 79 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت287.97 روپے سے کم ہو کر 287.18 روپے ہو گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 298 روپے سے گھٹ کر294روپے پر آ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یورو کی قدر میں 5روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 320 روپے سے کم ہو کر315 روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت فروخت 370روپے پر بدستور برقرار رہی۔ جبکہ سعودی ریال 78روپے اور یو اے ای درہم 81روپے کا رہا۔ دوسری طرف آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کے بھاو¿13ڈالر کی کمی سے 1948 ڈالر ہو گئے جبکہ مقامی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاو¿ میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے گھٹ کر 2لاکھ 19ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کی کمی سے 1لاکھ 87ہزار 757 روپے رہ گئی۔ جبکہ چاندی کے فی تولہ بھاو¿ 100 روپے گھٹ کر 2550 روپے رہ گئے۔
ڈالر/ سونا

مزیدخبریں