کراچی (نیٹ نیوز) روس سے درآمد کی جانے والی خام تیل کی پہلی کھیپ مکمل طور پر پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو منتقل کردی گئی۔ خام تیل لانے والا بحری جہاز 11 جون کو کراچی بندرگاہ پہنچا۔ بندرگاہ پر واقع ریفائنری کے سٹوریج ٹینکس میں منتقلی 12 جون کو شروع کی گئی۔ خام تیل کی منتقلی 40 گھنٹوں میں مکمل کی جانی تھی تاہم ریفائنری کی روسی خام تیل کو پہلے سے موجود سعودی اور مڈل ایسٹ کے خام تیل سے علیحدہ سٹور کرنے کی حکمت عملی کی وجہ سے منتقلی سست روی کا شکار رہی ۔ کے پی ٹی کے مطابق روسی خام تیل کی پی آر ایل ٹینک میں منتقلی کا عمل بدھ کی شب 8 بج کر 24 منٹ پر مکمل کیا گیا۔ 45 ہزار 142 میٹرک ٹن خام تیل کی ترسیل پی آر ایل کو کر دی گئی ہے۔
روسی خام تیل کی پہلی کھیپ ریفائنری میں منتقل‘45 ہزار 142 میٹرک ٹن کی ترسیل پی آر ایل کو کر دی گئی
Jun 15, 2023