لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اور داماد ہارون یوسف اور شریک ملزم طاہر نقوی کے طلبی نوٹسوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت نے نئے ملزموں کو بھی طلب کرنے یا نہ کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نیب نے چیئرمین نیب کی تصدیق شدہ سپلیمنٹری رپورٹ عدالت میں داخل کرائی جس میں شہباز شریف سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے شواہد نہیں ملے، مزید سماعت 22جون کو ہو گی۔
فیصلہ محفوظ