لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز سے لاہور کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے ملاقات کی۔ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز سے خواتین ونگ لاہور کی صدر سعدیہ تیمور نے ملاقات کی۔ تنظیم سازی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ بہترین کارکردگی پر ملے گا۔ خواتین کو قومی ترقی کے عمل میں شامل کرنا منشور کا حصہ ہے۔