پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی بوتلوں کی سپلائی ناکام بنا دی 

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا موٹروے انٹر چینج فیروز والا میں جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ‘ معروف برانڈز کی 1680لیٹر تیار جعلی بوتلیں،2160 بوتلیں،7000 ڈھکن،17کلو جعلی لیبلز، 2 لیٹرمصنوعی فلیور موقع پر تلف,‘ 3 گیس سلنڈر، 2 فلنگ مشین،کاربونیشن کولر، 4 واٹر ٹینک، پمپ ضبط، مقدمہ درج کر ادیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ لگا کر مضر صحت بوتلیں سپلائی کیلئے تیار کی گئیں‘ مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔جعلی بوتلوں پرلگی اصل جیسی نقل پیکنگ کی پہچان کرنا مشکل ہوتاہے۔ جعلی بوتلوں کا گھناو¿نا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن