ملک میں اساتذہ کرام کیلئے ”ٹیچرز ٹریننگ“ ورکشاپس جاری ہیں: میر آصف اکبرقادری

لاہور( خصوصی نامہ نگار) نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبرقادری نے کہا ہے کہ نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام پورے ملک میں اساتذہ کرام کیلئے ”ٹیچرز ٹریننگ“ ورکشاپس کا انعقاد جاری ہے۔ اعلیٰ تربیت یافتہ اساتذہ کی خدمات کے نتیجے میں بہترین تربیت یافتہ نوجوان نسل پروان چڑھے گی جو دین اسلام کی ترویج و اشاعت اورملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کرے گی۔ طلبہ کی تربیت اور کردار سازی پر توجہ دینا ہوگی۔ انتہاء پسندی کے سدباب کیلئے سب سے بہترین اور بنیادی چیز تعلیم کا حصول ہے۔ نوجوان پاکستان کے روشن اور شاندار مستقبل کی ضمانت ہیں۔ اساتذہ تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ضروری ہے کہ اساتذہ کو ان کے مینڈیٹ کی فراہمی کیلئے تربیت فراہم کی جائے۔ طلباءاپنے ہر لمحے کو بامقصد بنائیں۔ نظام المدارس پاکستان معیار تعلیم میں بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ نظام المدارس پاکستان متشد د رویوں،انتہاء پسندی کے خاتمے اور فروغ امن کیلئے عملی خدمات انجادے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں نظام المدارس پاکستان کے مدرسین کی ”ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...