لاہور (نیوز رپورٹر) سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کا این اے 128 کے زیرتعمیر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ ‘ خواجہ احمد خان نے سپورٹس کمپلیکس میں جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھادیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس کمپلیکس مرزا انعام الحق نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر خواجہ احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ جامع مسجد 3 ماہ میں مکمل کر لی جائیگی۔ گلبرگ کے سپورٹس کمپلیکس کا 90 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ جلد اس کا افتتاح کیا جائیگا۔