لاہور( خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اوقاف پنجا ب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا دربار حضرت بی بی پاکدامناں کا دورہ کرکے مزار شریف پر جاری ترقیاتی امور کی رفتار اور معیار کی بہتری اور عام زائرین کیلئے دیگر سہولیات کی فراہمی بارے ذی الحجہ کے مہینہ میں مزار شریف کی مذہبی رسومات کی ادائیگی اور زائرین کیلئے سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر واش رومز اور لیوٹری بلاک، جس کا کام 80 فیصد مکمل ہوچکا ہے، کابقیہ کام 19 جون2023ءتک مکمل کرنے، ایڈ من بلاک کو مزار کمپلیکس سے منسلک کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ حکومت مزارِ اقدس کو ایک”ماڈل شرائن“ کے طور پر آراستہ کر رہی ہے، جس میں سکیورٹی، صفائی اور زائرین کی بہترین سہولیات سمیت جملہ امور شامل ہیں۔ مزارات روحانی آسودگی کا ذریعہ ہیں۔ یہاں پر محبت وامن اور رواداری کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ نیز یہ کہ بین المذاہب مکالمہ اور بین المسالک ہم آہنگی کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر منیجر اوقاف بی بی پاکدامناں شیخ جمیل احمد،ایس ڈی اواوقاف لاہور زوہیب محمود، راہنما سنی وشیعہ اَمن کمیٹی مفتی قیصر شہزاد، ملک محمد امجد اور اوقاف ایڈ منسٹریشن و انجینئرنگ وِنگ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔