گندم کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت زیادہ رہی،محکمہ زراعت خوست

خوست (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ زراعت خوست کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال گندم کی کاشت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس سال مرکز خوست کے علاوہ کچھ اضلاع کی گندم کی فصل کو ژالہ باری اور بارشوں سے نقصان پہنچا تاہم گندم کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت زیادہ رہی۔ محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر امین اللہ کا کہنا ہے کہ خوست میں گندم کی فصل اچھی تھی اور اگر بارش اسے نقصان نہ پہنچاتی تو شاید پیداوار میں مزید اضافہ ہو سکتا تھا۔ دوسری جانب خوست کے بعض کاشتکاروں کا بھی کہنا ہے کہ اس سال گندم کی فصل دیگر سالوں کی نسبت بہتر رہی تاہم بعض علاقوں میں بارش سے گندم کو نقصان پہنچا۔

ای پیپر دی نیشن