خواجہ آصف کے خطاب میں گیلری میں بیٹھا بچہ رونے لگا 

Jun 15, 2023

چوہدری شاہد اجمل

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر جاری بحث کے دوران وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا پوری کارروائی کے دوران ایوان میں موجود رہیں اور ارکان کی تقاریر کے نوٹس لیتی رہیں۔ آخری مقرر سید محمود شاہ کی تقریر کے دوران صرف چار ارکان ایوان میں موجود تھے۔ ایوان تقریباً خالی تھا۔ اجلاس کے دوران جماعت اسلا می کے رکن مولانا عبد الاکبر چترالی اپوزیشن کے واحد رکن تھے جو اجلاس کی پوری کارروائی میں موجود تھے۔ اجلاس کے دوران شاہد خاقان عباسی، نوشین افتخار اور علی پرویز پچھلی نشست پر بیٹھے گپیں لگاتے رہے۔ تاہم بعد ازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے شاہد خاقان عباسی کو پیچھے الگ نشست پر بلا لیا اور کچھ دیر ان سے مشاور ت کرتے رہے۔ خواجہ آصف کے خطاب کے دوران مہمانوں کی گیلری میں بیٹھا بچہ زور زور سے رونے لگا جس پر خواجہ آصف نے اپنی تقریر روک دی جس پر اسمبلی کا سٹاف بچے کو باہر لے گیا۔

مزیدخبریں