لاہور(نیوز رپورٹر)نگران صوبائی وزراءصحت ڈاکٹرجمال ناصر اور ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایک اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو درپیش مسائل کاجائزہ لیا۔پنجاب میں کسی بھی ادویات ساز کمپنی کو بلیک لسٹ نہیں کریں گے۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے سلسلے میں کسی صورت تعطل نہیں آنے دینگے۔ معاہدہ کے مطابق تمام ادویات ساز کمپنیاں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات بلا تعطل فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ صوبائی سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے کہا کہ ادویات ساز کمپنیوں کا آڈٹ کرنے والے ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کو بھی مانیٹرکر رہے ہیں۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،ڈی جی ڈرگزڈاکٹرسہیل،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرالیاس گوندل اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔