بجٹ بھیک مانگنے ،حکمرانوں کی عیاشیوں ، عوام کیلئے مشکلات کا نام ہے:اختر ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ بجٹ بھیک مانگنے، سود کی ادائیگیوں، حکمرانوں کی عیاشیوں اور عوام کیلئے مشکلات کا نام ہے۔ بجٹ میں کابینہ کو کم کرنے بیوروکریسی سیاستدانوں، وزیروں، مشیروں سے گاڑیاں او رگھر واپس لینے اور ان کی مراعات کو ختم کرنے کے اقدامات کا اعلان ہو نا چاہئے تھا مگر قرضے لے کر کابینہ کا سائز بڑا کیا گیاہے اور بیوروکریسی سیاستدانوں وزیروں مشیروں کی عیاشیوں پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ نواز شریف، زرداری اور عمران کے دور میں ملک نیچے سے نیچے چلا گیا۔ ملک مہنگائی ،تشدد، افراتفری اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہو ئے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اختر ڈار نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کو بنانے میں 90فیصد نوجوانوں نے جانوں کی قربانیاں دی مگر اب ملک کی حالت یہ ہے کہ لوگ یہ ملک چھوڑ کر جانے کیلئے تیار ہےں۔ بدقسمتی سے کسی بھی سیاسی جماعت نے قوم اور ملک کی تربیت نہیں کی۔ انہوں نے صرف اقتدار حاصل کرنے کی سیاست کی اور اقتدار میں آکر ملکی خزانے کو جی بھر کر لوٹا۔اس بجٹ کو اس وقت تک عوام دوست نہیں کہا جا سکتا۔ جب تک عوام کی بنیادی سہولیات تعلیم صحت روزگار اور تحفظ میسر نہیں آجاتا ۔

ای پیپر دی نیشن