لاہور(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پروفیسر آف انستھیزیا، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ، لاہور جنرل ہسپتال کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز (PINS) لاہور کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ پروفیسر جودت سلیم نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی تک اضافی ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے۔