قلعہ دیدار سنگھ،نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) ماڑی بھنڈراں تا گھمن والا تک ساڑھے پچپن کروڑ روپے کی کارپٹ روڈ منظور۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی ایم این اے چوہدری اظہر قیوم ناہرا کی خصوصی کاو¿ش سے ماڑی بھنڈراں سے گھمن والا تک کارپٹ روڈ کی سکیم منظوری کے بعد وفاقی بجٹ میں شامل کر لی گئی ہے۔جس کا ابتدائی تخمینہ لاگت ساڑھے پچپن کروڑ روپے لگایا گیا ہے چوہدری اظہر قیوم ناہرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے نام نہاد لیڈروں کی نااہلی اور نالائقی سے علاقہ نوشہرہ ورکاں کا روڈ انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا تھا چار سال میں ان سے بنے ہوئے روڈز کی مرمت نہ ہو سکی جن کی دوبارہ تعمیر کے لئے ہم کوشاں ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی شفقت سے اعوان چوک گوجرانوالہ تا باغ چوک شیخوپورہ روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔