گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سیکرٹری عشر و زکوٰة پنجاب میاں ابرار احمد نے گوجرانوالہ کے دورہ کے دوران ایزی پیسہ شاپس کا معائنہ کیا اور مستحقین کو محکمہ زکوٰة وعشر پنجاب کی طرف سے گزارہ الا¶نس کی ادائیگی کے عمل کا جائزہ لیا اور مستحقین زکوٰة کو گزارہ الا¶نس کی وصولی کے دوران پیش آنے والے مسائل بارے دریافت کیا،انہوں نے محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ مستحقین زکوٰة کو فی الفور رقم کی ادائیگی کروائیں۔ اور تقسیم کے سارے عمل کی مکمل نگرانی کریں تاکہ مستحقین زکوٰة پوری رقم وصول کریں اور کوئی بھی ایزی پیسہ شاپ والا مستحقین سے سروس چارجز کی مد میں ناجائز کٹوتی نہ کرے ۔ حکومت کی طرف سے گزارہ الا¶نس کی مد میں دی جانے والی رقم مستحق افراد کی امانت ہے اس میں خیانت یا ترسیل میں کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر احتشام الحق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر (ایم اینڈ ای) گوجرانوالہ ڈویژن اورمحمد ظہیر اشرف ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر بھی موجود تھے