فنانس بل سے متعلق اجلاس،گوجرانوالہ سے عرفان سہیل کی شرکت

Jun 15, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سلیم ایچ مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین فنانس کمیٹی حکومت پاکستان کی سربراہی میں فنانس بل 2023-24کے متعلق اجلاس سینٹ ہال اسلام آباد میں ہوا جس میں عفت مصطفی ڈائریکٹر/سیکرٹری فنانس کمیٹی حکومت پاکستان سمیت تمام چیمبرز کے صدورجبکہ گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس سے سابق سینئرنائب صدر عرفان سہیل ،ٹیکس ایڈوائز شفاقت علی بٹرنے شرکت کی ۔گوجرانوالہ چیمبر کی نمائندگی کرتے ہوئے عرفان سہیل نے کہا گوجرانوالہ ایس ایم ای کا حب ہے بجٹ میں اس اہم سیکٹر کو نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ کا ٹیکسٹائل سیکٹرایسی بے شمار مصنوعات تیار کر رہا ہے جو پاکستان میں کہی بھی نہیں بنائی جاتیںبجٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بھی ریلیف نہیں دیا گیا حکومت اس پر نظر ثانی کرے۔علاوہ ازیں ایکسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے سٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کو جرمانے عائد کرنا شروع کر دیے ہیں ملک میں پہلے ہی ایکسپورٹ کم ہو رہی ہے اس طرح کہ اقدامات ایکسپورٹ کو مزید پریشانی سے دوچار کریں گے ۔

مزیدخبریں