سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد فرانس کے دورے کے دوران 19جون کو پیرس میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2030کی میزبانی اور 22اور 23جون کو منعقد ہونے والے نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس میں مملکت کے وفد کی قیادت کریں گے۔سعودی ولی عہد صدر ایمانویل میکرون سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس سے قبل وہ جولائی 2022 میں فرانسیسی صدر سے ملے تھے۔