سی وی یو پر سمندر میں شدید طغیانی، سمندر کی لہریں حدیں پار کرنے لگیں۔

سی وی یو پر سمندر میں شدید طغیانی، پانی حدیں پار کرنے لگا ۔بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بپرجوائے نے اپنے اثرات دکھانا شروع کر دیئے، سمندر میں شدید طغیانی کے باعث کراچی سی وی یو کی ساحلی پٹی پر پانی کی سطح بلند ہوگئی ۔ ویڈیو میں صبح کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں کہ سمندر کی لہریں اس قدر بلند ہو گئی ہیں کہ یہ سڑک کنارے قائم منڈیر (دیوار)تک پہنچ کر مسلسل ٹکرا تی رہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بائپرجوائے کے زیر اثر کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51فیصد ہے۔شہر میں جنوب مشرق سے چلنے والی ہواں کی رفتار 15 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن