ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ اور جلائوگھیرائو : اہم کردارکی شناخت ہو گئی

پشاورپولیس نے9مئی کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ اور جلائوگھیرائو کرنے والے اہم کردارکی نشاندہی کردی۔پولیس کے مطابق جیوفینسنگ سے پتا چلا ہے کہ ریڈیو پاکستان واقعہ میں مبینہ طورپرپی ٹی آئی کاسابق ایم پی اے آصف خان ملوث ہے جو مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھا۔پولیس کے مطابق توڑپھوڑاورجلا ئوگھیرا ئوکے الزام میں گرفتار 51 ملزمان کے بیانات قلم بند کئے گئے جس میں بتایا گیا کہ دوران احتجاج آصف خان مظاہرین کو توڑپھوڑ اور جلائوگھیرائوکی ہدایات دیتا رہا۔ پولیس نے کہا کہ ریڈیو پاکستان واقعہ کے بعد سابق ایم پی اے موبائل بند کرکے روپوش ہے۔پشاور پولیس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان کیخلاف تھانا شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن