میئر کراچی منتخب ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے،ایک دوسرے پر پتھرائوکیا ،پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔ آرٹس کونسل کے باہر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جب کہ کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پرپتھرائوبھی کیا گیا ۔کارکنان کے پتھرا ئوسے آرٹس کونسل کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج بھی کیا گیا ۔تھرائو کے بعد آرٹس کونسل کے باہر دونوں جماعتوں کے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے، جبکہ کئی نیوز چینلز سے تعلق رکھنے والے صحافی بھی زخمی ہوئے۔