پاکستان میں داخلے پر لازمی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

Jun 15, 2023 | 18:10

ویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں داخل ہونے پر مسافروں کے لئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی دکھانے کی شرط ختم کردی گئی۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے کووڈ 19 پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے. جس کے مطابق پاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔فیصلے کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، برطانیہ، خلیجی و دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی 2 فیصد سکریننگ ختم کر دی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مذکورہ بالا تمام پالیسیاں فوری طور پر نافذالعمل ہیں۔

یاد رہے کہ 2021 میں کو رونا وبا کے دوران پاکستان آنے والوں کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط عائد کی گئی تھی۔ یکم اگست 2021 کو اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے بھی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں