سمندری طوفان کے اثرات، کراچی میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش شروع

کراچی میں سمندری طوفان بیپر جوائے کے ممکنہ اثرات آنے شروع ہوگئے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، سعود آباد، کلفٹن، ہاکس بے، ابراہیم حیدری اور لانڈھی میں بارش شروع ہوچکی ہے۔محکمہ موسمیات نے طوفان کے پیش نظر شہر میں آج 50 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔کراچی کے مشرق میں سپر ہائی وے سے لے کر ساحلی پٹی تک گہرے بادل ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ کے اوپر بارش برسانے والے گہرے بادل موجود ہیں، یہ بادل مشرق سے مغرب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن