لاہور( کامرس رپورٹر)آئندہ مالی سال کیلئے پیش کئے گئے بجٹ کے خدوخال کسی طور پر بھی ترقی کے ٹول کے طو رپر ظاہر نہیں ہوتے۔ دنیا کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک اپنی ایکسپورٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جس سے ایکسپورٹرز متنفر ہوگا جس کے لا محالہ ایکسپورٹ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے بھی اس طرح کے منصوبے یا سکیمیں شروع نہیں کی جارہیں جس کی ملک کو اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہر ٹیکس امور محمد کامران نواز ایڈووکیٹ نے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
بجٹ کے خدوخال کسی طور پر بھی ترقی کے ٹول کے طو رپر ظاہر نہیں :ماہر ٹیکس امور
Jun 15, 2024