لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کیخلاف درخواست پر وفاقی وکیل سے 24 جون کو جواب طلب کرلیا،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نگران حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس آرمی افسر کے تقرر کی منظوری دی، نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے، عدالت نادرا ترامیمی رولز کو کالعدم قرار دے اور چیئرمین نادرا کی تقرری کالعدم قرار دے۔