محسن نقوی بقوی کی صدر ، فضل الرحمن : اختلافات پس  پست ڈال کر پاکستان کا سوچنا ہے زرداری 

Jun 15, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھانے ہوئے وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کو مقدم رکھنا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔  محسن نقوی  نے کہا  اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران انکی عیادت کی، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے کہا آپ کی صحت وسلامتی کیلئے دعا گو ہوں۔ مولانا فضل الرحمان سے 25 سالہ دیرینہ تعلق اور عزت واحترام والا رشتہ ہے۔

مزیدخبریں