شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے وفاقی بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے اور آئی ایم ایف ہی اس کو منظور کروائے گا اور اہداف حاصل کرے گا اور عوام کے ہاتھوں میں کچھ نہیں آنے والا ہے۔ جب تک بیوروکریسی، عدلیہ اور حکمرانوں کی عیاشیوں کو ختم نہیں کیا جاتا اور کرپشن کو ختم کرنے کیلئے سخت قانون سازی نہیں کی جاتی اس وقت تک نہ تو ملکی معیشت ٹھیک ہو سکتی ہے اور نہ ہی پہاڑ جیسا قرض ختم ہو سکتا ہے۔ 500 ارب سے زائد کی بے نظیر انکم سپورٹ سکیم سے عوام کو بھکاری بنایا جا رہا ہے، اسی رقم سے گھریلو انڈسٹری لگا کر لوگوں کو روزگار دیا جائے تاکہ وہ ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کو بھی بہتر بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجلی کے کارخانوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر فوری طور نظر ثانی کرنی چاہئے۔
وفاقی بجٹ انتہائی مایوس کن‘ عوام کو کچھ نہیں ملے گا: اختر ڈار
Jun 15, 2024