اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری مالی سال 2024-25ء کے لئے دی گئی ہے۔ نیپرا نے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 روپے سے بڑھ کر 35.5 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے۔ بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہوگا یا مرحلہ وار ہوگا، فیصلہ کابینہ کرے گی۔
نیپر انے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72روپے یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی
Jun 15, 2024