شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غریب افراد کیلئے گھر بنانے پر مالی امداد کا اعلان کرکے مثالی کارنامہ سرانجام دیا۔ صوبائی بجٹ میں تعلیم و صحت سمیت تمام امور پر بھرپور توجہ دی گئی ہے اور علاقائی تعمیر و ترقی کیلئے بھی بھاری رقم مختص کی گئی ہے تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اب تک جو اقدامات اٹھائے ان کے ثمرات قوم کے سامنے ہیں۔ نہایت قلیل عرصہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے عوام دوست اقدامات سے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ قوم نے جن امیدوں سے عوامی نمائندے چنے ہیں ان پر پورا نہ اترا گیا تو یہ جمہوریت کی شکست ہوگی۔