اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت ایم کیو ایم نے لندن پلان پر کام کیا۔ لندن پلان کا حصہ تھا کہ ’’پاکستان کو لُوٹو اور عیاشی کرو‘‘۔ محسن نقوی کا پہلے این ٹی این چینل نہیں تھا، یہ پیسہ کیسے کمایا۔ محسن نقوی نے چینل کیسے خریدا، پیسہ کہاں سے آیا؟۔ پنجاب میں گندم کی وجہ سے بڑا بحران پیدا ہوا۔ اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں سکینڈل پر تحقیقات کی ضرورت نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے تصاویر دکھائی اور لیک کی گئیں۔ بانی پی ٹی آئی ایک چھوٹے سے کمرے میں رہ رہے ہیں۔ آصف علی زرداری اور نوازشریف کو اے سی کی سہولیات تھیں۔ نوازشریف اور آصف زرداری سے جیل میں ہزاروں افراد ملتے تھے۔