شہبازگل کے بھائی کی بازیابی کا معاملہ‘ پولیس افسر ہائیکورٹ میں معافیاں مانگتے رہے

Jun 15, 2024

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پنجاب کو ڈاکٹر شہبازگل کے بھائی غلام شبیر کو بازیاب کراکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے آئی جی پنجاب کو مغوی کی بازیابی کے کیس کی نگرانی کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ متعلقہ ایس پی اخلاق اور اے ایس پی ماڈل ٹائون کی معطلی کے احکامات صادر کئے جائیں، عدالتی ریمارکس پر پولیس افسر عدالت سے معافی مانگتے رہے جس پر عدالت نے کہا اس معاملے پر معافی قبول کرکے کارکردگی کے سرٹیفکیٹ کابھی کہاجائے گامگر بندہ بازیاب کرایا جائے۔ عدالتی احکامات نظرانداز کرنے اور مبہم جواب دینے پرعدالت کاپولیس افسروں پر سخت اظہار برہمی کیا، اے ایس پی نے کہا کہ بندہ ہمیں مطلوب نہیں ہے اور ہمارے پاس نہیں۔

مزیدخبریں