کراچی (نامہ نگار خصوصی)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سندھ بجٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان نے سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیاہے۔یہ اعداد وشمار کا ہیر پھیر ہے۔ہم سندھ اسمبلی میں اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کئی سال سے وزیراعلیٰ بجٹ پیش کررہے ہیں۔آج بجٹ میں پچھلی روایتیں نظر آئیں یہ سیف سٹی کے نام پر ہر بجٹ میں سیف سٹی کی بات کی جاتی ہے لیکن یہ سیف سٹی شروع ہوکر ہی نہیں دے رہا.انہوں نے کہاکہ65 ایم جی پانی کا پراجیکٹ کو نظر انداز کیا گیا.یہ ایک روایتی بجٹ تھا.