پاکستان کی ابھرتی مارکیٹ عالمی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین جگہ،: احسن بختاوری

Jun 15, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی معیشت کے ساتھ پاکستان ہسپانوی کارپوریٹ سیکٹر کو مختلف شعبوں میں پرکشش منافع اور طویل مدتی ترقی کے امکانات فراہم کرتا ہے۔انہوں نے یہ بات ہسپانوی کمپنی G.M.DEFENSA کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے فرانسسکو گالوان پراڈو کی سربرہی میں ان سے چیمبر ہاؤس میں ملاقات کی،وفد میں ایلوائے آریزا ڈومنگو، شہباز محمد خاتون اور عاطف محمد خاتون  شامل تھے۔احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ سپین زیتون کے تیل اور میز زیتون کے شعبے میں دنیا کی صف اول کی طاقت ہے، فوڈ پراسیسنگ، سولرانرجی  سمیت مختلف شعبوں میں اپنی مہارت کا اشتراک پاکستان کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک بہترین سیاحتی مقام ہے، اس کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سپین کے لیے یکساں اہمیت کے حامل ہیں اور آئی سی سی آئی ہسپانوی کمپنیوں کو پاکستان کے اعلیٰ دفاعی پیداواری ادارے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کے لیے جوڑ کر خوشی محسوس کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپانوی سرمایہ کار فارماسیوٹیکل، کھیلوں کے شعبوں میں یہ کہہ کر شراکت تلاش کر سکتے ہیں کہ پاکستان اسپین کے راستے لاطینی امریکہ کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے فائدے کے لیے کاروباری امکانات کو تلاش کیا جا سکے

مزیدخبریں